خواتینمزیدار پکوان

من پسند اور لذید پکوڑے بنانے کی تراکیب

پکوڑے ہمارے ہاں محبوب ڈش سمجھی جاتی ہے، جس کا استعمال سارا سال اور تقریباً ہر موسم میں شوق سے کیا جاتا ہے لیکن سردیوں میں اس کا استعمال کچھ زیادہ ہو جاتا ہے۔ ہم آپ کے لئے لے کر آئے ہیں کرسپی اور لذید پکوڑے بنانے کی مختلف دلچسپ اور آسان تراکیب۔
آلو اور پیاز کے کُرکُرے پکوڑے
اجزا
بیسن: ڈیڑھ کپ
پیاز: تین عدد (درمیانے سائز کے، کٹے ہوئے)
سرخ مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ (پیسی ہوئی)
ہرا دھنیا: تین کھانے کے چمچ(پتیاں)
مکئی کا آٹا: ڈیڑھ پاؤنڈ
کوکنگ آئل: تین کپ
آلو: ایک سے دو عدد (درمیانے سائز کے)
دھنیا پاؤڈر: ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سبز مرچ: تین عدد
نمک: حسب ذائقہ
پانی: تقریباً سوا کپ
نوٹ: یہ اجزا 6 افراد کے لئے ہیں

بنانے کا طریقہ
ایک بڑے باؤل میں بیسن، دھینا پاؤڈر، مکئی کا آٹا، نمک اور دیگر خشک اجزا کو مکس کر لیں۔
ہرے دھنیا کی پتیاں، ہری مرچ، آلو اور پیاز کو اچھی طرح دو کر کاٹ لیں۔ اب بیسن، دھینا پاؤڈ، نمک اور مکئی کے آٹے میں پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ مکس کئے ہوئے آٹے میں کٹے ہوئے آلو، پیاز، ہری مرچ، دھنیے کی پتیاں اس طرح ملائیں کہ اس میں کوئی ڈھیلا نہ بننے پائے۔
فرائنگ پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ اب چمچ کی مدد سے تیار شدہ پیسٹ آئل میں ڈالیں۔ پکوڑے تھوڑے تھوڑے کر کے طلیں، وفقے وقفے سے ان کی سائیڈ بدلتے رہیں اور دونوں سائیڈیں گولڈن براؤن ہونے تک انتظار کریں۔ لیجئے! گرما گرم اور کُرکُرے آلو، پیاز کے پکوڑے تیار ہیں۔ ہرے دھنیے اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
پالک کے پکوڑے
اجزا
بیسن: 600 گرام
پالک: 300 گرام
سرخ مرچ: تین چائے کے چمچ (پیسی ہوئی)
سبز مرچ: چھ عدد
کوکنگ آئل: تین کپ
نمک: حسب ذائقہ
ہلدی: حسب ضرورت
پانی: سوا دو کپ
نوٹ: یہ اجزا 6 افراد کے لئے ہیں

بنانے کا طریقہ
پالک کو نل کے نیچے اچھی دھو کر ایک طرف رکھ دیں یہاں تک کہ اس سے سارا پانی نچڑ جائے۔ پالک کو کاٹ کر شیشے کے باؤل میں بیسن کے ساتھ ڈال دیں۔ اس میں نمک، سرخ مرچ، ہلدی اور سبز مرچیں ڈال دیں۔ اب پانی ملا کر آہستہ آہستہ اچھی طرح مکس کریں۔
تیز آنچ پر فرائنگ پین میں آئل گرم کریں اور مناسب مقدار میں تیار شدہ پیسٹ ڈالیں اور ہلکا براؤن ہونے تک فرائی ہونے دیں۔ لیجئے! پالک کے مزیدار پکوڑے تیار ہیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Back to top button