جرم کہانی

موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو گولی ماردی

کراچی کے علاقے تیموریہ میں موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو گولی ماردی۔

کراچی کے علاقے تیموریہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح زخمی ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے دو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button