خبریںپاکستان سے

مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنا رکھا ہے: شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنا رکھا ہے، مظلوم کشمیری بھارتی جبرواستبداد کی چکی میں پس رہے ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کو 100دن گزر چکے ہیں.
مقبوضہ جموں وکشمیر کےحوالے سے وزیرخارجہ کا خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، خوراک اور دواؤں تک رسائی نہیں، موت کے سائے منڈلا رہے ہیں، پاکستان محبتوں کی راہداریاں کھول رہا ہے، لیکن مودی کی جارحیت برقرار ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سرکار مقبوضہ جموں وکشمیر میں جمعے اور نمازعید پر پابندیاں لگا رہی ہے، محرم الحرام اور میلادالنبیﷺ کے جلوس تک نہیں نکلنے دیے گئے، عالمی برادری اور تنظیموں کو آگے بڑھ کر مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صعوبتیں برداشت کرنے والے نہتے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یقین دلاتا ہوں پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Back to top button