پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

حکومت نے پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیئے

حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے13 افسروں اورسیکرٹریٹ گروپ کے 1 آفیسر کی خدمات واپس لینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

سیکشن آفیسر ٟسروسزٞحمزہ نوید کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ حکومت پاکستان کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے کے متن مےں کہا گےا ہے کہ تمام 14افسروں کی پنجاب میں مزید خدمات کی ضرورت نہیں، لہذا ان کی سروسز واپس لے لی جائیں۔ وفاقی حکومت کوجن آفیسرز کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے، ان میں گریڈ20کے 3، گریڈ19 کے 6 اور گریڈ18 کے چار آفیسرز شامل ہیں ۔گریڈ 20 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن افسروں کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے، ان میں محمد آصف بلال لودھی چیئر مین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، عثمان علی خان ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ کے نام شامل ہیں ۔

سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ20 کے طارق محمود جاوید چیئر مین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکویڈیشن کی خدمات واپس لینے کی درخواست کر دی گئی۔گریڈ19کے افسروں میں سے آسیہ گل چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ،عائشہ حمید ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وےلفےئر ،ڈائریکٹر جنرل سوشل وےلفےئر بیت المال مدثر ریاض ملک ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب عامر عقیق خان ،کمشنر پیسیڈاکٹر سید بلال حیدر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور ذیشان جاوید ،کی خدمات واپس لینے کی درخواست کر دی گئی۔وفاقی حکومت سے پنجاب میں تعینات گریڈ18 کی ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسیدہ رملہ علی ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس کنول بتول ،مسز نورش عمران اور رابعہ ریاست کی خدمات واپس لینے کی درخواست کر دی گئی۔

پنجاب حکومت نے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹےفکےشن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا کر ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیاگےا ، کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیدیاگیا،سیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سےکرٹری زراعت تعینات کردیاگےا ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کا تبادلہ ،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری مواصلات تعینات کردیاگےا ،اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کاتبادلہ ،اجمل بھٹی کو سیکرٹری انرجی تعینات کردیاگےا

،سید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی ،سیکرٹری بلدیات نعیم رئوف کو سیکرٹری انوائرمنٹ تعینات کردےاگےا ،اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری بلدیات تعینات کردےا گےا ،سیکرٹری لیبرڈاکٹر محمد سہیل شہزاد کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی ،کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چھٹہ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری لیبر تعینات کردےاگےا ،محمد عثمان انور کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ،سیکرٹری مائنز عامر اعجاز اکبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا،محمد علی عامر کو سیکرٹری مائنر تعینات کردےاگےا،سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کا تبادلہ کر کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کردےا گےا ،سیکرٹری وویمن صائمہ سعید کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایکسائز تعینات کردےاگےا

،سمیرا صمد کو سیکرٹری وویمن تعینات کردےا گےا ،سیکرٹری خوراک علی سرفراز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کردیاگےا ،علی سرفراز حسین کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج دیدیا گیا،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چٹھہ کا تبادلہ کر کے سیکرٹری خوراک پنجاب تعینات کردےاگےا ،محمد احسن وحید کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کردےا گےا ،سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض کا تبادلہ کر کے یوتھ آفیئر اینڈ سپورٹس تعینات کردےاگےا

،سیکرٹری لائیو اسٹاک حیدر شیرازی کا تبادلہ ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل ون تعینات کردےاگےا ،کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کاتبادلہ کر کے سیکرٹری لائیو اسٹاک تعینات کردیاگےا ،سیکرٹری اسکولز عمران سکندر بلوچ کا تبادلہ کر کےکمشنر فیصل آباد تعینات کردےاگےا ،کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کا تبادلہ کر کے نبیل جاوید کو سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کردےاگےا،کمشنر ملتان ارشاد احمد کا تبادلہ کر کے کمشنر سرگودھا تعینات کردےا گےا ،محمد ظفر اقبال کمشنر بہاولپور کا تبادلہ کرکے سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف تعینات کردےاگےا ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ کر کے کمشنر بہاولپور تعینات کردےاگےا ،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا تبادلہ کر کے سیکرٹری ٹورازم تعینات کردےا گےا ،وقار اعظم کو ا یم ڈی پیپرا تعینات کردےا گےا ،ڈی جی آرکیالوجی پنجاب عثمان علی خان کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیاگےا ،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیا،صلوت سعید کو کمشنر ساہیوال تعینات کردےاگےا ،رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب رفاقت علی کا تبادلہ کر کے ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات کردےاگےا ،کین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے زیشان جاوید کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیاگےا جبکہ عمر جہانگیر کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیاگےا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button