سپیشل رپورٹ

کس مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا میں طاقتور ترین ہے؟

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا پاسپورٹ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا میں طاقتور ترین قرار پایا ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہا۔

یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزا کے 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

جرمنی، اسپین، اٹلی اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن کے شہریوں کو 178 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسی طرح سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر ہیں جن کے شہری 177 ممالک بغیر ویزے کے سفر کرسکیں گے۔

ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 176 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5 واں ملک قرار پایا جو مجموعی طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ پر 47 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button