دنیا

چار دن میں 48 صیہونی فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی، حماس

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی جوابی کارروائیوں میں صیہونی حکومت کے اڑتالیس فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ہيں۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے گزشتہ چار دن کے دوران صیہونی فوجیوں کے خلاف اپنی کارروائيوں میں اڑتالیس غاصب فوجیوں کو ہلاک و دسیوں کو زخمی کیا ہے۔ ابوعبیدہ نے کہا کہ القسام بریگيڈ نے چوبیس کارروائیاں انجام دیں جن میں مارٹر حملے، بم اور براہ راست جھڑپیں شامل ہیں۔

القسام بریگيڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ میں صیہونی دشمن کے اڈوں اور ان کے آپریشنل کمانڈ روم کو مارٹر، کم دوری تک مار کرنے والے میزائلوں اور بموں سے نشانہ بنایا۔ ابوعبیدہ نے تل ابیب شہر پر میزائل برسانے اورصیہونیوں کی پینتس فوجی گاڑیوں کو تباہ کردینے کی بھی خبر دی ہے۔

القسام بریگيڈ نے اسی طرح شمالی غزہ پٹی میں واقع جبالیا محاذ پر صیہونی فوجیوں کے ساتھ استقامت کے مجاہدین کی جھڑپوں کی بھی خبر دی ہے۔ القسام نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے راکٹوں سے صیہونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جو جبالیا میں گھسنا چاہتی تھیں۔
القسام بریگيڈ کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں کی فوجی گاڑیوں پر کئے جانے والے حملوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہيں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button