خبریںپاکستان سے

مولانا فضل الرحمٰن جمہوری طرزِعمل اختیار کریں: فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمااسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر زور دیا ہے کہ وہ منفی سیاست ترک کر کے جمہوری طرز عمل اختیار کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو غیر آئینی اورغیرجمہوری مطالبات کرکے نظام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام(ف) اس بات سے بھی پریشان ہےکہ وزیراعظم عمران خان معیشت کو درست سمت پر گامزن کرکے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مولانا کو یہ بھی دکھ ہے کہ ملک میں پہلی بار چند خاندانوں کے بجائے حقیقی عوامی حکمرانی کیوں قائم ہوگئی ہے۔
انہوں نے جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں آنے کی خواہش پوری کرنے کےلئے اپنے کارکنوں کو استعمال نہ کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ وہ مظلوم کشمیری عوا م کےلئے آواز اٹھائیں۔

Leave a Reply

Back to top button