تازہ تریندنیا

بحیرہ احمر سے اسرائیلی علاقے ایلات پر میزائل حملے

ہفتے کی شام اسرائیل پر ایک میزائل فائر کیا گیا۔ اسرائیلی دفاع نے بتایا کہ اس نے بحیرہ احمر میں ایک میزائل کو روک لیا ہے۔ العربیہ کے نمانئندے نے بتایا کہ میزائل نے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات کو نشانہ بنایا تاہم اسے ایرو سسٹم نے ناکارہ بنا دیا۔

دریں اثنا مقامی اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو روکے جانے کے بعد بھی شہر میں دو زوردار دھماکوں کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ اس دوران علاقے میں سائرن نہیں بجائے گئے۔ اسرائیلی فوج نے بحیرہ احمر میں دو مشتبہ فضائی اہداف پر میزائل داغنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یمن میں حوثیوں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے جواب میں اسرائیل کی طرف ڈرون حملے کئے ہیں۔

حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے بھی تقریباً دو ہفتے قبل بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ بحیرہ احمر سے سالانہ 10 فیصد سے زیادہ عالمی تجارت گزرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے اس گروپ کے ترجمان نے اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

حوثیوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران سمندر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بحیرہ احمر کو عبور کرنے والے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے لیکن اسرائیلی دفاع نے انہیں روک دیا تھا۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی کو 50 روز گزر گئے ہیں۔ 48 روز کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی معاہدہ ہوا۔ تاہم ہفتہ کو 50 ویں روز بحیرہ احمر سے راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button