تازہ تریندنیا

امریکا میں کرسمس پر برفانی طوفان کی تباہی جاری، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کرگئیں

امریکا میں ’بم سائیکلون‘ قرار دیے گئے موسم سرما کے بدترین طوفان نے تباہی پھیلا دی ہے اور کرسمس کی خوشیوں پر قہر بن کر ٹوٹا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ’’ بم سائیکلون ‘‘ نامی موسم سرما کے بدترین طوفان کا قہر جاری ہے اور اس طوفان نے کرسمس کےموقع پر تباہی مچا دی ہے اور اب تک 40 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کی تباہی کے باعث امریکا بھر میں جنگی صورتحال پیدا ہو گئی۔ برف کے بینک بن گئے ہیں اور بینکوں کے اندر گاڑیوں میں موجود لوگ مرنے لگے ہیں۔ اب تک 40 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صرف نیویارک میں 17 اموات ہوچکی ہیں۔

ریاست بفیلو میں شہری کاروں میں اور دیگر سڑکوں پر برف کے نیچے پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ورمونٹ، اوہائیو، میسوری، وسکونسن، کنساس اور کولوراڈو میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ریاست منیسوٹا، آئیوا، وسکونسن اور مشیگن میں بھی بے انتہا برف باری ہوئی ہے اور وہاں حد نگاہ برف ہی برف ہے۔ پارک میں لگے جھولے برف کےمجسموں میں ڈھل گئے ہیں۔

شدید برفباری کے باعث اب تک 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ہزاروں ہی تاخیر کا شکارہیں۔ اٹلانٹا، شکاگو اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

نیویارک کی گورنرکا کہنا ہے کہ صورتحال بہت خطرناک اور جان لیوا ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے وفاقی آفات کے اعلان کیلیے گورنر کی درخواست کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور کیوبک بھی برفانی طوفان سے شدید متاثرہوئے ہیں۔ کیوبک سے ٹیکساس تک 17 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں اور کرسمس کا دن بجلی کے بغیر گزارنے پر مجبور ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے موسم اتنا خطرناک ہے کہ باہر نکلنے پر صرف 10 منٹ کے اندر اندر فراسٹ بائٹ ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button