HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » مونچھ الاؤنس 5 گنا بڑھایا جائے!

مونچھ الاؤنس 5 گنا بڑھایا جائے!

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ببمئی( ویب ڈیسک) قرون وسطیٰ میں مونچھیں بہادری کی علامت سمجھی جاتی تھیں، شائد اسی لئے آج بھی کہا جاتا ہے کہ ’مونچھ نہیں تو کچھ نہیں‘۔ جی ہاں! اس کہاوت کو عملی روپ دینے کا ارادہ کرتے ہوئے بھارتی ریاست اتر پردیش کے محمکہ پولیس نے تجویز پیش کی ہے کہ اہلکاروں کے مونچھ الاؤنس میں 5 گنا اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں! ساڑھے پانچ فٹ لمبے بالوں والی لڑکی

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے محمکہ پولیس نے تجویز پیش کی ہے کہ پروویژنل آرمڈ کانسٹیبلری( پی اے سی) کے اہلکاروں کا مونچھ الاؤنس 50 سے بڑھا کر 250 روپے ماہانہ کیا جائے۔ پی اے سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وینود کمار سنگھ، جنہوں نے یہ تجویز پیش کی ہے، کا کہنا ہے کہ مونچھوں کی وجہ سے اہلکاروں کی شخصیت میں سنجیدگی پیدا ہوتی ہے، اس لئے ان کے مونچھ الاؤنس میں اضافہ کیا جائے تا کہ وہ مونچھوں بہتر خیال رکھ سکیں۔

جواب دیجئے