Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

موٹرویز پر کونسی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیرکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں موٹروے پر پائے جانے کی صورت میں نہ صرف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے کے اگلے انٹرچینج سے نیچے اتار دیا جائے گا۔

پاکستان میں موٹرویز پر بغیر رجسٹرڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ لگی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق ایسی غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں، جن کے مالکان نے متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کو کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کے اصول کے لیے درخواست دے رکھی ہو اور ان کے پاس مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کی رسید موجود ہو تو رسید حاصل کرنے کے صرف 30 یوم تک موٹروے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیرکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں موٹروے پر پائے جانے کی صورت میں نہ صرف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے کے اگلے انٹرچینج سے نیچے اتار دیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے اس سلسلے میں شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل اپنی گاڑیوں کو قانونی دائرہ کار میں لے آئیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!