جرم کہانی

موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری

موٹر وے اسکینڈل میں نیب نے سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔

ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم 6 اسکینڈل کی نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں قومی احتساب بیورو (کراچی) نے ملزم عاشق کلیری سے 44 کروڑ روپے کی کیش ریکوری کرلی۔

ملزم عاشق کلیری سے نیب نے 30 کروڑ روپے کیش گزشتہ روز ریکور کیے جب کہ 14 کروڑ کیش کی ریکوری 5 دن قبل کی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم عاشق کلیری سابق وزیر  کا پرسنل اسسٹنٹ ہے، جس کی نشاندہی پر موٹروے تحقیقات میں 5 لگژری گاڑیاں بھی ریکور کرلی گئی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button