پاکستانتازہ تریندنیا

عمران خان کی انتشار انگیز سیاست نے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دیں ، برطانوی رکن پارلیمنٹ

برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عمران خان کے نام خط میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی انتشار انگیز سیاست نے سیلاب اور مہنگائی کے ڈسے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں پاکستانی اس سے بہتر کے مستحق ہیں۔

خالد محمود نے خط میں کہا کہ پاکستان جس سمت پر جارہا ہے اس پر بہت تشویش ہے اور یہ زیادہ تر عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی،جمہوریت کی خدمت یہ نہیں کہ کوئی خود کو قیادت کا واحد اہل شخص تصور کرے، جمہوریت میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا خیال کیا جاتا ہے۔

خالد محمود کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے ۔برطانیہ میں حکمراں جماعت نے بورس جانسن اور لزٹرس کو ہٹایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button