تازہ ترینخبریںپاکستان سے

مٹن کڑاہی کے نام پر کٹوں کا گوشت بکنے لگا

کٹوں کا یہ گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، جسے بعدازاں مٹن کڑاہی کا نام دے کر گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

مٹن کڑاہی پر ہاتھ صاف کرنے والے ہوشیار اور خبردار ہوجائیں۔

شہر کی فوڈ اسٹریٹس اور ہائی وے پر قائم ہوٹلوں میں بکرے کے نام پر’کٹوں‘ کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی شہر میں ہر ہفتے بھینسوں کے 14 ہزار سے زائد بچھڑے ذبح کیے جارہے ہیں۔

کٹوں کا یہ گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، جسے بعدازاں مٹن کڑاہی کا نام دے کر گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

ڈیری فارمز اور غیر قانونی مذبح خانوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Back to top button