سپورٹس

مکمل لباس پہن کر حصہ لینے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے ویمن باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں ہونے والی ویمن باڈی بلڈنگ چیمپیئن مکمل لباس پہن کر حصہ لینے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے جیت لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں پہلی وویمن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں ملک بھر کی 29 لڑکیوں نے حصہ لیا۔
ابتدائی طور پر چیمپیئن شپ انتظامیہ نے حصہ لینے والی لڑکیوں کے لیے خصوصی ڈریس کوڈ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈریس کوڈ کے ضابطے کو معطل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو اپنی پسند کا لباس پہننے کی اجازت دی گئی۔
باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کے بکنی پہننے کی شرط بھی ختم کی گئی تھی جس کے بعد زیادہ تر حصہ لینے والی لڑکیاں مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں۔
مقابلے میں حصہ لینے والی زیادہ تر خواتین مسلمان تھیں تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔
چیمپیئن شپ کی فاتح 19 سالہ مسلمان لڑکی اہونا رحمٰن کو قرار دیا گیا جنہوں نے مکمل لباس میں شرکت کی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button