دنیا سے

مگ 21 کے بعد بھارتی فوج کا ہیلی کوپٹر گر کر تباہ، 2پائیلٹ ہلاک

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھوٹان میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل سے بھوٹان جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو ا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 پائلٹ افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دوسرے پائلٹ کا تعلق بھوٹان کی فوج سے تھا جو بھارتی فوج کے ساتھ ٹریننگ پر مامور تھا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button