دلچسپ و حیرت انگیز

مہنگائی کیخلاف ننھی پری کا انوکھا احتجاج

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی میں ہوشربا اضافے پر جہاں بڑے پریشان ہیں، وہیں بچے اس سے متاثر ہو رہے ہیں. اس امر اظہار کیا ہے ایک ننھی بچی نے، جس نے گلے میں سبزیوں کا ہار پہن کر ٹماٹر کی قیمتوں پر طنز کیا، اوراس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
نجی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سبزی اب غریب کی پہنچ سے بھی دور ہوتی جا رہی ہے، بچی نے ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں پر زبردست ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کمسن بچی نے ٹماٹر کا ہار گلے میں پہنا اور کہا کہ کئی دنوں کی خرچی جمع کرکے ٹماٹر خریدنا پڑتے ہیں، ہاتھ جوڑ کر مہنگائی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بچی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ اللہ توبہ توبہ عمران خان صاحب! پہلے تو ہم سونے کا ہار پہنتے تھے اب تو ٹماٹر کا ہار پہنتے ہیں، تھوڑا تو ہم پر رحم کرلیں اب یہ دیکھو ٹماٹر بھی آپ نے مہنگے کردئیے ہیں۔
ننھی پری کا معصومانہ انداز میں کہنا تھا کہ پہلے مما ٹماٹر سالن میں ڈالتی تھیں اب ہمیں ایک ایک روپیہ جمع کرکے یہ ٹماٹر خریدنے پڑ رہے ہیں۔
بچی کا مزید کہنا تھا کہ آپ تو کہتے تھے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے لیکن آپ نے کیا ریلیف فراہم کیا، تھوڑا تو ہم پر رحم کریں پلیز۔

Leave a Reply

Back to top button