تازہ ترینپاکستان

مہنگائی کی ایسی کی تیسی ، دلہے راجا موٹر سائیکل پر دلہن لے آئے

پاکپتن میں دلہا نے مہنگائی کا حل نکال لیا. وہ بجائے کہ پریشان ہوتا وہ موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے پہنچ گیا۔
سوشل میڈیا پر پاکپتن سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہزیب کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں دلہے کے سوٹ میں موٹر سائیکل پر دلہن لینے کے لیے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہزیب نے بتایا مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، گاڑی والے 30 سے 40 ہزار روپے مانگ رہے تھے تو موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کر دلہن لینے پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر دلہا کا بچت پروگرام سب کو بھا گیا اور لوگوں نے تعریفی الفاظ سے نواز دیا اور دلہا کی جرآت پر
خراج تحسین پیش کیا.

Leave a Reply

Back to top button