فن اور فنکار

مہوش حیات آئندہ امریکی صدر کسے دیکھنا چاہتی ہیں؟

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آئندہ امریکی صدر کے منتخب ہونے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی اگلی صدر مشعل اوباما کو ہونا چاہئے.
مشعل اوباما کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’میں ذاتی طور پر ان کے کام سے بہت متاثر ہوں کیونکہ وہ اوباما فاؤنڈیشن کے لیے زبردست کام کررہی ہیں۔‘

سابق امریکی صدر بارال اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر تعجب ہو گا کہ مشعل اوباما آئند انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کریں کیونکہ میرے خیال سے وہ بہت زبردست صدر ثابت ہو سکتی ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا والو آپ کا کیا خیال ہے؟‘۔
یاد رہے کہ مشعل اوباما امریکا کی سابق خاتون اوّل اور بارک اوباما کی اہلیہ ہیں، صدارت ختم ہونے کے بعد سابق صدر اور اُن کی زوجہ فلاحی کاموں کے ساتھ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم اور اُن کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button