فن اور فنکار

مہوش حیات نے افشا کیا اپنے پہلے پیار کا راز

ویب دیسک: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مایہ ناز پاکستانی اداکاہ مہوش حیات نے اپنے پیار کا راز افشا کر دیا ہے.
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔
اپنی بے مثال اداکاری اور خوبصورتی کے باعث فینز کے دلوں پر حکومت کرنے والی مہوش حیات نے لکھا کہ ’’کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ اُبلے ہوئے چاولوں کی طرح سلوک کرے‘‘۔
اداکارہ نے نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’’آپ بریانی ہیں بے بی گرل‘‘۔
انہوں نے کیپشن میں آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پہلے پیار کے بارے میں بتایا۔
اداکارہ مہوش حیات نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ ’’بریانی ہمیشہ سے ہی میرا پہلا پیار ہے‘‘۔

Leave a Reply

Back to top button