فن اور فنکار

مہوش حیات کی مسجد نبوی ؐ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: تمغہ امتیاز کی حامل پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی ؐ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکار مہوش حیات آج کل عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدینے میں مسجد نبوی ؐ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماً گنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول ؐ کے کچھ اشعار بھی لکھے۔

مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔

Leave a Reply

Back to top button