خبریںپاکستان سے

میاں نواز شریف کی طبعیت ناساز، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے پرانہیں نیب آفس سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میاں نواز شریف کو نیب لاہور کی ٹیم نے سروسز ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
قبل ازیں میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا نیب آفس میں ان سے ملاقات کے بعد بتانا تھا کہ میاں نواز شریف کا پلیٹلیٹس کاؤنٹ کم آ رہا ہے۔
دوسری جانب میاں نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث میاں شہباز شریف نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی جان سے کھیلا جا رہا ہے، خدانخواستہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے۔
علاوہ ازیں میاں نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے والد کی طبیعت خراب ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پلیٹلیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو۔ اگر میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

Leave a Reply

Back to top button