پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سے تکرار ، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف انتقامی کارروائی ، سینٹورس مال سیل

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اور اسلام آباد انتظامیہ نے سینٹورس مال سیل کردیا، مال سیل کرنےکی وجہ غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے سینٹورس مال کو رات گئے سیل کردیا، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال دیا۔

مال کو سیل کرنے کے بعد اس کے داخلی راستے اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعیانت کی گئی ہے، سینٹورس مال سیل کرنےکی وجہ غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

مال کے سیل ہونے کی اطلاع نہ ملنے کے باعث مال میں کام کرنے والے ملازمین کی بڑی تعداد صبح سویرے مال پہنچ گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا۔

پولیس نے ملازمین کو مال کے گرد جمع ہونے سے بھی روک دیا ہے۔

یاد رہے ایک تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سردارتنویرالیاس سے سخت تکرار ہوئی تھی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button