تازہ ترینجرم کہانیپاکستان سے

میران شاہ:فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کے2جوان شہید،1دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں جبکہ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ 1دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسکیورٹی فورسز نےخفیہ آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو جوان شہیدہوگئے،دہشتگرد کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں جبکہ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

Leave a Reply

Back to top button