پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا PTI کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ عوام نے آپ کو 5 سال کے لیے منتخب کیا، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کروڑوں افراد اس وقت سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں، ملک کی معاشی حالت بھی دیکھیں، پی ٹی آئی کو اندازہ ہے کہ 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہوں گے؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لے کر فیصلہ دیا، اسپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کے لیے کافی مشکل کام ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اسپیکر کے مرحلہ وار استعفے منظور کرنے کی قانونی حیثیت ہے، بظاہر اسپیکر کے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے، عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائی کورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button