دنیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کی پھر توہین کردی

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی جانب سے روس کے ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی پھر توہین کردی گئی۔

امریکی صدر نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو اس مرتبہ ٹھگ قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے پیوٹن کو ٹھگ کہہ دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر روسی ہم منصب کو قاتل،آمر، قصائی، جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پیوٹن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ماضی کے زبانی حملوں پر بائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ پر بائیڈن کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔

روسی صدر کہہ چکے ہیں کہ ٹرمپ سے بہتر بائیڈن ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی ممکن ہے۔

Thanks Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button