تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میری محبت زیادہ، ریشم مجھ سے کم محبت کرتی ہیں: میرا

حال ہی میں اداکارہ ریشم اور میرا کو ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا گیا، دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہنے نہایت شاندار لگ رہی تھیں۔

شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں میرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

میرا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے طویل عرصے کے بعد ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ریشم کو بہت پسند کرتی ہیں۔

میرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اُن کی ریشم سے محبت زیادہ ہے، جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں۔

میرا نے یہ کہا کہ جب وہ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ریشم میرا کا بہت خیال رکھتی ہیں۔

ویڈیو میں ریشم کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مِیرا اس بارے میں بالکل صاف گوئی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

ریشم نے میرا کے بارے میں ایک واقعہ شیئر کیا کہ جب وہ ترکی میں تھیں تو میرا اُن کے لیے کھانا پکاتی تھیں، انہوں نے میرا کی کوکنگ کی تعریف بھی کی۔

Leave a Reply

Back to top button