فن اور فنکار

میری والدہ نے اپنے بچاؤ میں والد کا قتل کیا: ہالی وُڈ اداکارہ

ویب ڈیسک: ہالی وُڈ کی معروف اداکارہ شارلیز تھیرون نے کہا ہے کہ ان کی والدہ نے اپنا بچاو کرتے ہوئے والد کا قتل کیا تھا۔
اداکارہ شارلیز تھیرون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں 15 سال کی تھی جب میرے والد نے نشے کی حالت میں مجھ پر اور میری ماں پر گولیاں چلائیں، ہم دونوں ایک دروازے کے پیچھے چھپے تھے اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی گولی نہیں لگی، پھر والدہ نے والد پر حملہ کیا تاکہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
شارلیز تھیرون کے مطابق ہم جتنا اس واقعے کو یاد کرکے بات کرتے ہیں اتنا اندازہ ہوتا ہے کہ ہم اکیلے نہیں۔
واضح رہے کہ شارلیز کی پیدائش جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک گاوں میں ہوئی جہاں وہ اپنی والدہ جرڈا اور والد چارلز کے ساتھ رہتی تھیں۔

اداکارہ شارلیز تھیرون اہنی والدہ کیساتھ
اپنے والد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نشے کے عادی اور بیمار انسان تھے اور ان کے ساتھ زندگی گزارنا نہایت مشکل تھا۔
شارلیز تھیرون کا کہنا تھا کہ ’میرے والد اس رات اس حد تک نشے میں تھے کہ وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہے تھے، ان کے پاس بندوق بھی موجود تھی، میں اور میری والدہ کمرے میں دروازے کے پیچھے چھپے ہوئے تھے اور والد کو کمرے میں داخل ہونے سے روک رہے تھے، جس کے بعد وہ پیچھے ہٹے اور انہوں نے دروازے پر ہی گولیاں چلا دیں‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین گولیاں ماری اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی نہیں لگی، جس کے بعد والدہ نے اپنے بچاو میں آگے بڑھ کر ان پر حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعات بتا کر مجھے یقین ہوتا ہے کہ میں اکیلی نہیں جس کے ساتھ ایسا ہوا، میں چاہتی ہوں لوگ جانیں کہ کیسا لگتا ہے جب ایک ایسے گھر میں موجود ہوں جہاں نشے کا عادی شخص بھی ہے اور وہ اپنے ساتھ رہنے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button