خبریںپاکستان سے

میرے اورعدلیہ کیخلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے لیکن سچ سامنے آئے گا: چیف جسٹس

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے لیکن سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہو گا۔
اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب سے پہلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صحافیوں سے ملاقات میں مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کے حوالے سے اپنے اوپر لگنے والے الزام کی وضاحت کی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ابھی الزام لگایا گیا کہ میں نے صحافیوں سے ملاقات کر کے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ میرے اور پوری عدلیہ کے خلاف ایک گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے لیکن سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہو گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے حوالے سے میڈیا پر ایک بیان چلا تھا جس کی بعدازاں سپریم کورٹ نے تردید بھی کر دی تھی۔

Leave a Reply

Back to top button