تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مینار پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم اور ریمبو کی نئی آڈیو سامنے آ گئی

دست درازی کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی نئی آڈیو لیک ہو گئی، دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو سامنے آئی ہے۔

14 اگست کو مینار پاکستان میں ہونے والے دست درازی کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی نئی آڈیو سامنے آ گئی۔

تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مینار پاکستان کے دست درازی کیس کی مرکزی کردار عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی نئی آڈیو لیک ہو گئی، دونوں کے مابین جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو سامنے آئی ہے۔

ٹیلی فون کال میں دونوں کے مابین 25 سیکنڈ کی گفتگو ہوئی جس میں ریمبو نے عائشہ سے سوال کیا کہ مجرم 6 ہیں یا 7۔

اس پر جواب دیتے ہوئے عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 مجرم ہیں۔ جس پر ریمبو نے کہا کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں زیادہ ترغریب ہیں۔

اس پر عائشہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشکل سے انہوں نے پانچ پانچ لاکھ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button