تازہ تریندنیا

عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر

عراقی حکومت نے اربعین (حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چالیسویں) کے موقع پر پاکستانی زائرین اور مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ مقرر کردیا گیا۔ اس دوران زائرین کو بغیر کسی فیس کے30دن کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے اربعین کے دوران عراق جانے والے زائرین کو فیس کی ادائیگی پر 15 دن کا ویزہ جاری کیا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستانی مسافروں کیلئے ایک ہی ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے، پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک ویزہ کا اجراء کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عراق کی حکومت کے اقدامات خوش آئند ہیں، ایسے اقدامات سے دوطرفہ تعلقاتی کی مضبوطی میں مزید اضافہ ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button