لاہور شہر میں دن دہاڑے میٹرک کی طالبہ کو اغواء کرلیا گیا، مغویہ دسویں کلاس کا امتحان دینے بھائی کے ساتھ جارہی تھی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شادباغ کے علاقے سے دسویں جماعت کی طالبہ کے اغواء کا معاملہ سامنے آیا ہے، مسلح ملزمان نے دن دہاڑے کارروائی کی۔
17 سالہ طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کا امتحان دینے جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق امتحانیہ مرکز کے راستے میں کھڑے 4مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ طالبہ کواغواء کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔