تازہ ترینفن اور فنکار

رشمیکا منڈانا کی ویڈیو کے بعد کترینہ کیف کی جعلی تصویر وائرل

بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ویڈیو کے بعد اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی ڈیب فیک (جعلی) تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رشمیکا منڈانا کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا اور اب کترینہ کیف کی ایک جعلی تصویر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک منظر سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رشمیکا منڈانا کی وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو میں سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون لفٹ میں نامناسب انداز میں نظر آ رہی تھی جس کے چہرے کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ سے مشابہہ بنایا گیا تھا۔

رشمیکا منڈانا کا اس ویڈیو پر اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کا نتیجہ ہے، اس سے سخت تکلیف ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button