ادب

میں برہا کی آگ جلی ہوں (غزل)…… نعیم سلہری

ملن کی مجھ کو آس نہ ماہی
میں دُکھیاری پاس نہ ماہی
تُو چاہت کی بات کرے گا
یہ تو مجھ کو راس نہ ماہی
تُو ہیروں کا ایک سوداگر
میں پتھر، الماس نہ ماہی
جن کو لے کر جاگ رہی ہوں
ان پھولوں میں باس نہ ماہی
میں برہا کی آگ جلی ہوں
تن پر میرے ماس نہ ماہی

Leave a Reply

Back to top button