تازہ ترینسیاسیات

استحکام پاکستان کی لانچنگ تقریب کے دوران فواد چوہدری کے چہرے پر مایوسی کے واضح آثار

جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔

تحریکِ انصاف پاکستان کے سابق رہنما فواد چوہدری بھی "استحکامِ پاکستان” کی لانچنگ تقریب میں شامل تھے ۔

جہاں جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت "استحکامِ پاکستان” پریس کانفرنس کے درمیان نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی تھی وہی تحریک انصاف کے سابقہ لیڈ فواد چوہدری بھی نگاہوں کا مرکز بنے رہے ۔

پریس کانفرنس کی تقریب کے جہان پاکستان کے پاس دستیاب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے سابقہ لیڈر کے چہرے پر شدید مایوسی اور گھبراہٹ کے آثار واضع طور پر نظر آرہے ہیں ۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا جہان "استحکام پاکستان ” میں شمولیت اختیار کرنے والے لیڈرز اپنا سر اٹھاۓ کھڑے ہیں تو وہی فواد چوہدری اپنا سر جھکائے بیٹھے ہیں ۔

جہاں پاکستان کے تجزیہ کار کا اس ویڈیو کے بارے میں کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ فواد چوہدری کے چہرے پر مایوسی کے آثار کی وجہ ان کی اس پارٹی (استحکامِ پاکستان) میں مبینہ جبری شمولیت ہو یا ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ہی پرانی پارٹی کے کارکنان کی تنقید سے بچنے کے لیے ایسے ایکشن حکمت عملی کے طور پر کر رہے ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button