خبریںفن اور فنکار

میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آ گئی: عائزہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان اپنے پسندیدہ شہر ’استنبول‘ چلی گئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ انسٹا پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے دوست ملک تُرکی کے شہر استنبول کی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آگئی۔‘

اُن کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ استنبول اُن کا سب سے پسندیدہ شہر ہے جہاں وہ رہنا پسند کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال عائزہ خان نے تُرک اداکارہ گلثوم علی کے ساتھ ملکر پاکستانی ڈیزائنر کے لیے تُرکی میں پراجیکٹ کیا تھا۔

دوسری جانب عائزہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ استنبول چھٹیاں گُزارنے کے لیے گئی ہیں یا پھر کسی پراجیکٹ کے لیے گئی ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز 9 اعشاریہ 9 ملین یعنی 90 لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button