تازہ ترینجرم کہانی

وقت پر کھانا نہ پکانے پر سسر کا بہو پر وحشیانہ تشدد

وقت پر کھانا نہ پکانے پر سسر نے بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بچے ماں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن دادا کو ذرا رحم نہ آیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقہ جنڈیالہ شیرخان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں وقت پر کھانا نہ پکانے پر سسرنے بہو کو بیلن سے مار مار کر زخمی کردیا۔

بچے ماں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن دادا کو ذرا رحم نہ آیا، واقعہ کی فوٹیج وائرل ہوتے ہی ملزم عبد الطیف فرارہوگیا تاہم تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی اور پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ پولیس تھانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ خاتون کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے

یاد رہے چند ماہ قبل راولپنڈی میں سرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلا کرمارنے کی کوشش کی تھی ، تاہم خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

متاثرہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیاتھا اور ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون کے سسر، شوہر اور سوتیلے بیٹے کو ملزم نامزد کیا تھا۔

درخواست گزار نے بتایا تھا کہ اس کی بھتیجی کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، خاتون چہرہ جل جانے کے باعث بولنے سے قاصر اور اسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button