تازہ ترینخبریںپاکستان سے

نائن الیون کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو بھی یاد رکھیں: مہوش حیات

اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ نائن الیون کی طرح، ہمیں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے 9/11 کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’20 سال پہلے، ایک اسکول کی طالبہ کے طور پر، میں نے ٹی وی پر افسوسناک واقعات دیکھے تھے۔‘

مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں اُس وقت اُن واقعات اور اُن کی وجہ سے میری زندگی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’جیسا کہ دنیا 9/11 کو یاد رکھتی ہے، آئیے اس پر بھی غور کریں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی ہے۔‘

واضح رہے کہ امریکی شہر نیویارک اور وشنگٹن میں 11 ستمبر 2001ء کو کیئے گئے دہشت گرد حملوں کو گزشتہ روز 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

نائن الیون حملوں میں 2 جہاز نیو یارک میں موجود عمارتوں ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا دیئے گئے تھے جبکہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون پر بھی ایک طیارہ گرایا گیا تھا۔

ان حملوں میں کئی ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

امریکا نے ان حملوں کو جواز بنا کر پہلے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button