تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویزالٰہی کا انتخاب سے قبل اہم اعلان

 وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اگر بے انصافی کے نتائج ہوئے تو قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کیلئے دعا کریں، ہم کوشش کریں گےالیکشن شفاف ہو۔

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی نیت خراب ہے، جس کی نیت خراب ہے آج پتہ چل جائےگا، آج پتہ چلے گا اسمبلی کاکسٹوڈین کون ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اردگردکےحالات نیک نیتی والےنہیں، اگر بے انصافی کے نتائج ہوئے تو قبول نہیں کریں گے۔

پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو جو اتنے دنوں سے ہو رہا ہے یہ کیسے ہوتا؟ وقت پربتائیں گےڈپٹی اسپیکرکہاں سےہدایات لے رہا ہے۔

خیال رہے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، چوہدری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے۔

خیال رہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ، چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے 189ارکان کی حمایت اور حمزہ شہباز کا 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button