تازہ ترینخبریںپاکستان سے

نابینا شخص کا کمال پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

پی ایچ ڈی ہولڈر حبیب نواز گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ مینگورہ میں استاد کی حیثیت سے فرائض انجام دے کر دوسرے نابینا افراد کو علم کی روشنی سے منور کررہے ہیں۔

سوات سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم حبیب نواز نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکے عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

تعلیم سے والہانہ محبت ایسی کہ بینائی سے محرومی بھی حبیب نواز کو اعلیٰ تعلیم کے حصول سےنہ روک سکی،سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم حبیب نوازنے یونیورسٹی آف پشاور سے پی ایچ ڈی کرکے سب کیلئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

پی ایچ ڈی ہولڈر حبیب نواز گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ مینگورہ میں استاد کی حیثیت سے فرائض انجام دے کر دوسرے نابینا افراد کو علم کی روشنی سے منور کررہے ہیں۔

آنکھوں کے نور سے محروم عزم وہمت کے پیکر حبیب نواز نے ثابت کردیا کہ اگر جذبہ جوان ہو تو کامیابی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں خود بخود دور ہو جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button