تازہ ترینسیاسیات

حامد میر منافق اور اوور ریٹڈ صحافی ہیں٬ عظمی’ بخاری

مسلم لیگ ن کی ترجمان رہنما عظمی’ بخاری نے ملک کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کو ایک منافق اور اوور ریٹڈ صحافی قرار دیا ہے۔ منصور علی خان کے ساتھ ایک پاڈ کاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حامد میر ایک منافق شخص ہیں۔ میں انکے شو میں کبھی بھی نہیں جاتی۔ انکی پرانی ٹویٹس لوگ نکال کر لاتے ہیں اور دکھاتے ہیں کہ پہلے یہ کچھ اور کہتے تھے اب آج کل اینٹی اسٹیبلشمنٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر اوور ریٹڈ صحافی بھی ہیں۔ وہ جی این این گئے تھے۔ اگر اتنے ہی ریٹنگ والے صحافی تھے تو چلا لیتے؟ کیوں آگئے واپس؟ کیونکہ انہیں جیو کی ریٹنگز ملتی ہیں تو وہ چل رہے ہیں۔ انہوں نے منصور علی خان کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button