تازہ ترینخبریںدنیا سے

ناسا نے بھارت کو فضائی آلودگی کا ذمہ دار قرار دیدیا

ناسا کے ایک سائنسدان کے مطابق بھارت میں فصلیں جلائے جانے سے 2 کروڑ 20 لاکھ افراد سموگ اور فضائی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی ادارے ناسا نے فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا ،ناسا نے بھارت کو لتاڑتے ہوئے کہا ہے خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت ہے ۔

ناسا اَرتھ کی جاری کردی سیٹلائٹ تصویر میں بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے فصلوں کو جلانے کے مقامات اور ان سے نکلنے والے دھوئیں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ناسا کے ایک سائنسدان کے مطابق بھارت میں فصلیں جلائے جانے سے 2 کروڑ 20 لاکھ افراد سموگ اور فضائی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت ہے، ‘ناسا ‘ نے بھارت کے شمالی علاقوں میں فصلوں کو آگ لگانے کی تصویر بھی ثبوت کے طور پر ٹویٹ کر دی ہے .

Leave a Reply

Back to top button