خواتینفن اور فنکار

نسخہ فٹ بیٹھا، قہقہوں کی پٹاری 15 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب

انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ نے جو طریقہ کار اپنایا اسے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ اس کو ''انٹرمٹنٹ فاسٹنگ'' کا نام دیا جاتا ہے۔ اس میں وقفے وقفے سے کھانے کی عادت اپنانا پڑتی ہے

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے حیران کن طور پر اپنا وزن کم کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پہلے ان کا وزن 91 کلو گرام تھا لیکن کھانے پینے میں احتیاط سے وہ صرف 76 کلوگرام وزنی ہیں۔
انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ نے جو طریقہ کار اپنایا اسے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ اس کو ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کا نام دیا جاتا ہے۔ اس میں وقفے وقفے سے کھانے کی عادت اپنانا پڑتی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلئے انہوں نے ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کا طریقہ کار اپنایا۔ وزن کم ہونے سے میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور پہلے کی طرح مجھے سانس پھولنے کی بھی پرابلم نہیں ہے۔
بھارتی سنگھ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں شوگر اور دمہ کی مریضہ ہوں لیکن وزن کم کرکے میں نے ان دونوں بیماریوں پر بھی قابو پا لیا ہے۔انہوں نے وزن کم کرنے کیلئے اپنائے گئے طریقے سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں شام 7 بجے کے بعد دوسرے دن 12 بجے تک کچھ کھاتی پیتی نہیں ہوں، اس کو ”انٹرمٹنٹ فاسٹنگ” کہتے ہیں جس سے مجھے بہ فائدہ حاصل ہوا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button