تازہ ترین

”عمران خان بہت جلد دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں“

رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان بہت جلد دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں اور اب امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔

جنڈانوالا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملک کی سربلندی کے لیے کام کیا اور کھل کر کہا وہ اللہ کے سوا کسی اور کے آگے سر نہیں جھکاتا، انہوں  نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت ﷺ کا مقدمہ لڑا، عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر نہیں جھکنے دیا۔

”یہ حکمران امریکی غلام ہیں جنہیں صرف بوٹ پالش کرنا آتی ہے، یہ کہتے ہیں کہ امریکا انہیں وینٹی لیٹر پر لے جائے گا، امریکی غلاموں نے سازش کر کے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، آج عمران خان اقتدار میں ہوتا تو پیٹرول مہنگا نہ ہوتا“

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button