تازہ ترینپاکستان

نسلہ ٹاور گرنے لگا،رقم نہیں ملی. مکینوں کا شکوہ

ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پیسے کس کی جانب سے دیے جائیں گے اوررقم کتنی ملے گی؟

سپریم کورٹ کے حکم پر شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری ہے۔
اس ضمن میں نجی ٹی وی سے نسلہ ٹاور کے سابق رہائشی محمد علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے سابق مکینوں کو اب تک ایک روپیہ تک نہیں ملا اور اب تک کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پیسے کس کی جانب سے دیے جائیں گے اوررقم کتنی ملے گی؟
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، بلڈنگ کو گرانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، عمارت کے باہر بانس باندھ دیے گئے ، اس کے علاوہ مزدوروں نے ڈرل اور اوزاروں سے بھی توڑ پھوڑ کی۔

Leave a Reply

Back to top button