پاکستانتازہ ترین

نواز شریف، شہباز شریف سے کہہ رہےہیں کہ مستعفی ہوجائیں، پی پی ایسا ہرگز نہیں چاہتی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے حکومت میں شامل بڑا طبقہ فوری انتخابات کا حامی ہے، نواز شریف، شہباز شریف سےکہہ رہے ہیں کہ مستعفی ہوجائیں، پیپلز پارٹی ایسا ہرگز نہیں چاہتی۔

شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہباز شریف کو دھمکا رہی ہے کہ ایسا کیا تو ہم لاتعلق ہوجائیں گے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی، مفتاح اسماعیل ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کے خلاف چھاپے مار کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، پنجاب اورسندھ میں پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہمارے خلاف دفعہ 144 اور 16 ایم پی او کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button