پاکستانتازہ ترین

خود کش حملے کے بعد کراچی یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے خوشخبری

سیکورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جامعہ کراچی میں 16 مئی سے کینٹینز کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد انتظامیہ نے سیکورٹی کے پیش نظر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے محض ڈیٹا جمع کرنے کے نام پر کئی درجن کینٹینز و فوڈ اسٹالز بند کردیے تھے،

اس بندش سے جامعہ کراچی کے 44 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اور طلبہ کی جانب سے اس پر شدید احتجاج بھی کیا گیا،

جس کے بعد اب یونیورسٹی انتظامیہ نے کینٹینز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button