پاکستانتازہ ترین

پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ وہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو پاکستان کی سمندری سرحدوں کا محافظ بننے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث سمندری شعبہ مسلسل تبدیل ہورہا ہے، وہی بحری افواج غالب ہوں گی جو جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی، مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

آرمی چیف نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے ، قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو دیا گیا، مڈ شپ مین نوفل ملک کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر دی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button