تازہ ترینسیاسیات

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفدتشکیل دے دیا ہے، ملاقات میں آئندہ الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفدتشکیل دے دیا ہے۔

وفد میں بیرسٹرعلی ظفر،عمیرنیازی اورنیاز اللہ نیازی شامل ہیں ، وفد الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرے گا۔

ملاقات میں آئندہ الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور تحریک انصاف کا وفد پارٹی کی طرف سےعام انتخابات کیلئے تجاویز پیش کرے گا۔

گذشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ملاقات کے لیے دعوت نامے بھجوائے تھے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کو مشاورت کے لیے آج بلا رکھا ہے جبکہ شہباز شریف کو پچیس اگست اور آصف علی زرداری کو انتیس اگست کو بلایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا وفد دن دو بجے اور جے یو آئی کا وفد تین بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ملاقات کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button