Uncategorized

نیا سال سب سے پہلے کہاں شروع ہوا؟

اگرچہ پاکستان میں سال نو آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ اور 60 سیکنڈ مکمل ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں سال 2017 کے آخری سورج غروب ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوا۔

دنیا میں سب سے پہلے 2018 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوا۔

ٹونگا میں پاکستان کے سہ پہر 3 بجے 2018 کا آغاز ہوا۔

سڈنی کے ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس پر شاندار آتش بازی ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
سڈنی کے ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس پر شاندار آتش بازی ہوئی

ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کو ابھی 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ نیوزیلینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی 2018 کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کے معیاری وقت شام 4 بجے نیوزیلینڈ میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا، جہاں دارالحکومت آکلینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

سنگاپور میں بھی شاندار آتش بازی ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
سنگاپور میں بھی شاندار آتش بازی ہوئی

نیوزیلینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے، جہاں سال نو کا آغاز ہوا۔

اس کے بعد سال 2018 روس کے دور دراز کے جزائر پہنچا، جہاں پاکستان کے شام 5 بجے نیا سال شروع ہوا۔

پاکستان میں 2017 کا سورج غروب ہونے سے پہلے دنیا میں 2018 کا آغاز ہوا—فوٹو: اے پی
پاکستان میں 2017 کا سورج غروب ہونے سے پہلے دنیا میں 2018 کا آغاز ہوا

ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلیا میں سال 2018 کا آغاز پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد ہوا، جہاں سڈنی ہاربر برج سمیت دیگر مقامات پر بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔

سڈنی ہاربر برج پرہونے والی آتش بازی کو ہرسال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے لاکھوں افراد دیکھنے پہنچے۔

پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سال 2018 کا آغاز براعظم آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہا۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی آتش بازی کا بندوبست کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی آتش بازی کا بندوبست کیا گیا

براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2018 کا آغاز جاپان میں ہوا، جب کے جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئی۔

جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2018 پاکستان پہنچے گا۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بھی سال نو کا جشن منایا گیا—فوٹو: اےایف پی
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بھی سال نو کا جشن منایا گیا

سال 2018 کا سب سے آخر میں آغاز براعظم امریکا کے دور دراز ممالک اور جزائر میں ہوگا، جو باقی دنیا سے کم سے کم 24 گھنٹے بعد نئے سال کا جشن منائیں گے۔

سب سے آخر میں بحرالکال کے جزیرے ہاولینڈ میں سال 2018 کا آغاز ہوگا۔

فلپائن میں بھی سال نو کے حوالے سے ہوٹلوں میں تقاریب منعقد ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
فلپائن میں بھی سال نو کے حوالے سے ہوٹلوں میں تقاریب منعقد ہوئیں

Leave a Reply

Back to top button